اسلام آباد ، 08 دسمبر (اے پی پی ): کرونا وبا کے دنوں میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ، ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے ، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے مسافروں کے پاس جا کر انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو کہا ۔
اسلام آباد ٹریفک پو لیس کے ایف ایم ریڈیو سے بھی ڈرائیور حضرات اور مسافروں کو لمحہ بہ لمحہ کرونا کی صورتحال سے آگا ہ رکھا گیا ، اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے مختلف اہم مقامات پر عوام میں کرونا وائرس سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔