اورکزئی،02دسمبر(اے پی پی): لوئر اورکزئی کے علاقے فیروز خیل میرازئی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ڈی ایس پی محبوب خان نے اس حوالے سے کہا کہ برآمد کیے گئے اسلحے میں ایک 2.7 ایس ایم جی ہیوی مشین گن، 204 ہیوی مشین گن کے کار توس شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ زیر ذمین چھپایا گیا تھا۔
ڈی ایس پی محبوب خان نے کہا کہ امن کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا۔