اوکاڑہ؛ بین الاضلاعی ساجو ڈکیت گینگ گرفتار ،لاکھوں روپے نقدی مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

111

 اوکاڑہ، 22دسمبر(اے پی پی):  تھانہ صدر پولیس نے ڈی پی او فیصل شہزاد کے احکامات پرسماج دشمن عناصرکےخلاف جاری مہم کےنتیجےمیں  سجاد عرف ساجو خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔ڈاکوؤں کے قبضہ سے مال مسروقہ، موبائل فونز، اسلحہ اور دو لاکھ سے زائد نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

ڈی ایس پی صدر ظفر اقبال ڈوگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ

ملزمان کی شناخت سجاد عرف ساجو، دلدار،حمزہ اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ نو رکنی ڈکیت گینگ کے پانچ ساتھی  جو فرار ہوگئے تھے وہ باقاعدہ ریکی کرکے منصوبہ بندی سے واردات کرتے تھے ۔ ملزمان گوجرانولہ سے خانیوال تک جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ تھانہ صدر پولیس نے سائنسی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔