اوکاڑہ:عوام کےلئے سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان

151

اوکاڑہ,31دسمبر)اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ضلعی پرئس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی معیاری اور اشیاء خورد ونوش کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ بہت متحرک ہے اس ضمن میں دوکانداروں کو چاہیئے کہ وہ حکومت کے مقررہ ریٹس پر عوام کو اشیاء خوردونوش معیار کے مطابق دستیاب کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبا اصغر، اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت، ڈی ایس پی سٹی  ندیم افضال، ڈیوٹی میجسٹریٹ خالد بھٹی، پی ٹی آئی کے رہنما ٹکٹ ہولڈر انجمن تاجراں کے صدر چوہدری سلیم صادق، کریانہ ایسوسی ایشن کےملک اشرف،فروٹ و سبزی منڈی کے صدر چوہدری محمد اشرف،

فلور ملز کےرانا وسیم سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں مختلف اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔