اوکاڑہ ؛سیاسی،سماجی اور عوامی شخصیات کا مشترکہ کرسمس کیک کاٹ کر مذہبی ہم آہنگی،محبت اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ

229

اوکاڑہ،11 دسمبر)اے پی پی ):شہر کی سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی، محبت اورمذہبی ہم آہنگی کی فضا کو قائم رکھتے  ہوئے رؤ ف مارکیٹ میں ڈاکٹر آصف بھٹی اور ڈاکٹر شارون بھٹی کی میز بانی میں کرسمس کا مشترکہ کیک کاٹا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ظفر اقبال، سابق ایم پی اے رانا اظہر، پروفیسر ریاض خان، پروفیسر رانا محمود، آصف خان ایڈووکیٹ، حشمت لودھی،ڈاکٹر آصف بھٹی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  محبت اور امن کے پیغامات دیئے اور ملک میں بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کا عزم کیا۔