اوکاڑہ : مساجد ،امام بارگاہوں اور تمام عبادت گاہوں میں کرونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد وقت کا تقاضہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر  عامر عقیق خان 

265

اوکاڑہ ،09 دسمبر اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق خان نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ کرونا کے حوالے سےضلع اوکاڑہ کی تمام عبادت گاہوں ،مساجد اور امام بارگاہوں میں حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔ اور  امن و امان کی فضا قائم رکھنا سب کا فرض ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں  علامہ ظفر اللہ قمر لکھوی،صاحبزادہ شکیل الرحمان قاسمی،صداقت علی بھٹی اورقمرعباس مغل پر مشتمل ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔وفد کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ امن وامان اور حکومتی ایس او پیز کی پابندی ہمارا فرض ہےاس موقع پر وفد کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر کو گلدستہ بھی پیش کیا۔