شجاع آباد، 29 دسمبر (اے پی پی ):ایس پی صدر کی شجاع آباد میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے۔ کھلی کچہری کے موقع پر ایس پی صدر راؤ نعیم شاہد نے کہا کہ سرکل میں جرائم کا خاتمہ اور سائلین کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
ایس پی صدر راؤ نعیم شاہد اور ایس ڈی پی او شجاع آباد قسور جواد ایس ایچ او ز تھانہ سٹی اور تھانہ صدر اور تھانہ راجہ رام کے ہمراہ تھانہ صدر شجاع آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی صدر راؤ نعیم شاہد نے سائلین کی شکایات اور مسائل سنے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ راؤ نعیم شاہد کا کہنا تھا کہ سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔