لاہور،10 دسمبر(اے پی پی):سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکریٹری معدنیات سمیعہ سلیم نے ڈائریکٹوریٹ جنرل مائینز اینڈ منرل کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی جی مائنز ظفر جاوید نے ایڈشنل سیکرٹری کو محکمہ کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔
سمیعہ سلیم نے کہا کہ مائننگ کی معلومات کی عام لوگوں تک رسائی اور شفاف طریقےسے درخواستوں کے حصول کے لیے مائنگ کیڈسٹر کا مجودہ نظام خوش آئند ہے۔ اس پروجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کیا جاۓ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ریونیو کی وصولی کی بہترین کارکردگی قابل ستائش ہے، محکمہ کے بجٹ میں کمی کا معاملہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔
سمیعہ سلیم کا کہنا ہے کہ خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کی سمری وزیر اعلی کو بجھوا دی ہے، محکمہ ماحولیات سے بولیوں سے پہلے این اوسی کے عمل کو بہتر بنانے اور تیزی لانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب معدنی مراعاتی قوانین 2002 میں ترمیم کے لیے تیزی لائی جاۓ تاکہ پٹہ جات کی عطائیت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔