بانی پاکستان کی 145واں یوم پیدائش؛ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ  کی مزار قائد پر حاضری،ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دُعا کی گئی

111

کراچی، 25 دسمبر(اے پی پی ): بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم ِ پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسما عیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کو اُنکی لازوال محنت اور کوششوں پر خراج  عقیدت پیش کرنے کے لیئے مزار ِقائد پر حاضری دی  اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

 اس موقع پر فاتحہ خوانی  بھی کی گئی جبکہ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبندکئے۔