بٹگرام : ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب،ڈی پی او طارق سہیل مروت  نے  کرسمس کیک کاٹا

92

بٹگرام، 25دسمبر(اے پی پی):  ضلع بٹگرام میں کرسمس کے حوالے سے تقریب ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ڈی سی ریسٹ ہاؤس بٹگرام  میں منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان نے  مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کا کاٹا۔

ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے اس موقع پر مسیحی برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ بٹگرام پولیس ان کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،وہ اپنی مذہبی رسومات اور خوشیاں پوری آزادی سے منائیں۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مسیحی برادری نے ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت،ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبد الحمید خان و دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل بٹگرام اورنگزیب خان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام ڈاکٹر سید ناصر شاہ،ڈی ایچ او بٹگرام گل شہزاد خان،اے ڈی لوکل گورنمنٹ غلام یوسف،اے سی صاحبان،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،پادری کرسٹفل،پاسٹر روبن، پیٹر، پریم چند صدر اقلیتی برادری اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔