بچوں میں جنسی واقعات کی روک تھام کے لئے ہم سب کو  اپنا کردار ادا کرنا ہوگا  ،ڈی آئی جی

115

ہری پور،17دسمبر  (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس ہزارہ قاضی جمیل الرحمٰن نے کیا ہے کہ بچوں میں جنسی واقعات کی روک تھام کے لئے ہم سب کو مل جل کر ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، ہزارہ میں بچوں میں جنسی واقعات میں کمی آئی ہے،  پولیس میں بھرتیاں شفاف طریقے سے میرٹ پر کی جاتی ہیں،  امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل استعما ل کر رہے  ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈی ایس پی آفس غازی میں پال آفس و ڈرائیورنگ لائسنس برانچ کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہونے  والی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا ۔ تقر یب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف ذرالفقار، ڈی ایس پی غازی شاہنواز نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے بھی شرکت کی ۔ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمٰن نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے قانون نافذ والے اداروں و سیکورٹی فورسز نے عظیم قربانیاں دی ہیں   جنکی جانوں کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے   اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، غازی پرامن علاقہ ہے   مزید اس علاقہ کو پرامن بنایا جائے گا۔ تھانوں کے دروازے  عزت دار اور اچھے لوگوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔