ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان چوہدری گروپ آف انڈسٹریزکے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

149

لاہور ،11 دسمبر( اے پی پی ):چوہدری گروپ آف انڈسٹریز نے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو اداکار انگین التان کو ایک سال کے لئے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔

جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک اداکار نے کہا کہ میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے  ٹی وی سیریل کو سراہا جو میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آ کر پتا چلا کہ پاکستانی عوام ٹی وی سیریز کو کتنا پسند کرتی ہیں،میں پاکستانی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور میری حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے کھانے مزیدار اور بہت تیکھے ہیں ،مجھے افسوس ہے کہ کم وقت اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے میں پورے لاہور کی سیر نہیں کر سکا۔پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگراچھا سکرپٹ ملا تو میں پاکستانی ڈرامہ میں بھی کام کروں گا۔