ملتان 23،دسمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ذاتی کوششوں سے پنجاب گروپ آف کالجز نے عطیہ دیا اور فرنیچر کا عطیہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اے سی جلالپور پیروالامدثر ممتاز کے حوالے کیا اور بیرسٹروسیم خان بادوزئی اورتعلیمی ادارے کے ڈائریکٹراسامہ بشیر قریشی بھی موجود تھے ڈی سی نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے کی طرف سے حکومتی تعلیمی ادارے کے لئے عطیہ ایک منفرد روایت ہے اور کہا نجی تعلیمی ادارےتعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔
ملک میں شرح خواندگی میں تیزی سے اضافہ نجی تعلیمی اداروں کے مرہون منت ہے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا جلالپور پیروالا پبلک سکول میں ٹیلنٹ رکھنے والے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔
جلالپور پیر والا پبلک سکول400 کنال سے زائد رقبہ پر محیط ہے وسیم خان ایم پی اے نے کہا حکومت تعلیم کے شعبے کو انتہائی اہمیت دیتی ہےاور کہا کہ حکومت یکساں نظام تعلیم کے لئے کوشاں ہے وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ امیر اورغریب کے بچے کی تعلیم کے لئے یکساں مواقع میسر ہوں کالج کے ڈائریکٹر اسامہ بشیر قریشی کی طرف سے پبلک سکول کے پرنسپل کے آفس کے لئے بھی فرنیچر عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ سرکاری سکولوں میں فرنیچر اور آئی ٹی آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔











