جیکب آباد،18 دسمبر (اے پی پی):منشیات کی روک تھام کیلئے ایس ایس پی محمد طارق نواز کے سخت احکامات پر سی آئی اے جیکب آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر تھانہ صدر کی حدود ممل پھاٹک کے قریب چیکنگ دوران پراڈو کار نمبر LWK-322 کے خفیہ خانوں سے 179 کلو گرام منشیات چرس اور 05 کلو گرام آفیم برآمد کر لی ہے جبکہ 2 بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروھ کے سرغنہ ملزمان 01 عامر ولدصمد مینگل سکنہ کوئٹہ اور 02زین العابدین ولد عبدالقادر کیریو سکنہ نوابشاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تھانہ صدر پے مقدمہ درج کردیاگیا ہے اور پراڈو کار کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔