جیکب آباد،25دسمبر(اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رازخان نے وکٹر پبلک اسکول میں منعقدہ کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور سی ای او برونر بی نیوٹن اور بچوں کے ساتھ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کا کیک کاٹا۔
رازخان نے کہا کہ پورے دنیا میں رہنے والے عیسائی بھائیوں بہنوں اور دوستوں کو پی ٹی آئی کی طرف سے کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہیں، اسلام مذہب سے پہلے انسانیت کا درس دیتا ہے،مسیحی برادری نے پی ٹی آئی رہنماء کا کرسمس کے موقع پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔