جیکب آباد،01 دسمبر (اے پی پی ): محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث خسرہ کی وبا پھیل گئی ہے جس کے باعث ایک ہی گھر کے 7 بچے خسرے میں مبتلا ہو گئے جن میں سے ایک جانبحق ہو گیا ہے ، چھ ماہ کا ابوبکر مرہیٹو خسرے کے باعث جاں کی بازی ہار گیا ،ایک ہفتے میں دو کمسن بچے خسرے کی وجہ سے جاں کی بازی ہار چکےہیں۔