دنیا کا سب سے طویل ہاتھ سے قرآن مجید تحریر کرنیوالے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی  کی گورنر ہاؤس پشاور آمد

176

پشاور،31دسمبر(اے پی پی): دنیا کے سب سے طویل ہاتھ سے قرآن مجید تحریر کرنیوالے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی آج گورنر ہاؤس پشاور آمد پر گورنر کے پی شاہ فرمان سے ملاقات کی۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے 3411 فٹ طویل قرآن مجید اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہے جس پر گورنر شاہ فرمان نے ان کے کلام پاک قرآن مجید سے محبت و عقیدت کو سراہا۔

 گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اس موقع پر پیر امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی کی ایمان افروز کاوش کو لائق صد ستائش قرار دیتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی اور انہیں نقد انعام سے نوازتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہری نے اپنے ہاتھ سے دنیا کا طویل قرآن مجید تحریر کیا جو کہ قابل تحسین ہے۔