راولپنڈی ڈویژنل ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

106

راولپنڈی،09دسمبر (اے پی پی )؛ راولپنڈی ڈویژنل ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد،کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے صدارت کی۔

کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن کے کسانوں کے مسائل کے حل اور معلومات کے لئے موبائل فون ایپ بنائی جا رہی ہے،موبائل فون ایپ کا آزمائشی آغاز اگلے ماہ ہو گا،کسانوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں گے،زرعی شعبوں کے تمام محکموں کو اہداف کے ساتھ متحرک کر رہے ہیں،کسانوں کے فیڈ بیک سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے،کسان کی سہولت کے لئے تمام زراعت کے وابستہ محکموں کے لئے کاکردگی کے بنیادی اشاریے مرتب کئے گے ہیں ،ہر ماہ تمام محکموں کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائیگا ،اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، محکمہ زراعت، آباد اور  لائیو سٹاک کے ڈائریکٹرز، اور ایکسیئن سمال ڈیمز بھی شریک ہوئے۔