سال نو   پاکستانی معیشت، میکرو اکنامک اشاریے، زراعت، صنعت و تجارت کے لیے مثبت رہے گا؛ فیاض الحسن چوہان کا نئے سال کے حوالے سے پیغام

67

 

لاہور، 31 دسمبر (اے پی پی): وزیر جیل خانہ جات  پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نئے سال کے حوالے سے  اپنے   ویڈیو پیغام   میں  کہا ہے کہ   2020 وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعمیر و ترقی، سر بلندی اور استحکام کا پیغام لے کر آیا، 2021 بھی پاکستانی معیشت، میکرو اکنامک اشاریے، زراعت، صنعت و تجارت کے لیے مثبت رہے گا۔

انہوں نے   کہا کہ   نئے  سال   میں  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو گا،انشاءاللہ اگلا سال پاکستانی عوام کے لیے امن و سکون اور خوشحالی کا  پیغام لے کر آئے گا۔