ملتان۔16دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن اے پی ایس کے معصوم شہداکی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور سانحہ اے پی ایس کے گہرے گھاو آج بھی مندمل نہیں ہوئے ,۔ سانحہ اے پی ایس کے شہداکی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ قوم سانحہ اے پی ایس پر آج بھی اشکبار ہے۔رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پوری قوم شہدائے اے پی ایس کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے،شہداکی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہوا اور پرامن فضائیں شہدائے اے پی ایس کی مرہون منت ہے ۔ محمد ندیم قریشی نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث کرداروں کو عبرت ناک شکست ہوئی ہے جبکہ شہدائے اے پی ایس کی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔











