سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے  16.02 ارب روپے لاگت کے 04  منصوبے منظور کرلیے

162

اسلام آباد،2دسمبر  (اے پی پی):ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت جمعرات کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 16.02 ارب روپے لاگت کے 04  منصوبے منظور ، جبکہ 37.91 ارب روپے کی لاگت کا 01منصوبہ  حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا  جبکہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلا س میں  مجوزہ تبدیلیوں کے ساتھ 70 ارب روپے مالیت کے “کوویڈ 19 رسپانس اور دیگر قدرتی آفات کنٹرول پروگرام” کے عنوان سے پروجیکٹ کے لئے کمیٹی کی سفارشات سے اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ عبدالعزیز عقیلی، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ، صحت، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صنعت و تجارت اور آبی وسائل کے شعبوں سے  متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کے شعبے سے متعلق 4989.26 ملین روپے کی لاگت سے جی-5 میں اسلام اباد ہائی کورٹ کی عمارت کی تعمیر کے لیے منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا سمیں منظور کر لیا گیا ۔

 سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلا س میں  مجوزہ تبدیلیوں کے ساتھ 70 ارب روپے مالیت کے “کوویڈ 19 رسپانس اور دیگر قدرتی آفات کنٹرول پروگرام” کے عنوان سے پروجیکٹ کے لئے کمیٹی کی سفارشات سے اتفاق کیا گیا ۔ اس پروجیکٹ کا پی سی ون قومی پروگرام کو سہولیات میں بہتری لانے کے لئے 50: 50 بنیادی سہولیات کے تحت ضلعی ہیڈ کوارٹر / تحصیل ہیڈ کوارٹر کے سطح کے اسپتالوں میں تمام صوبوں کو مالی اعانت فراہم کرے گا جس میں  انسانی صحت  کے ساتھ  جانوروں  کے لئے بھی صحت عامہ کی نگرانی ، پانی کی صفائی کے قومی پروگرام اور مقامی انفراسٹرکچر میں حفظان صحت اور بہتری کے لیے مالی اعانت شامل ہے ۔ اس منصوبے میں  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں ۔

 اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے  37915.899 ملین روپے کی لاگت کا پاک چین اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) راستوں کے ساتھ ساتھ کراس بارڈر او ایف سی نیٹ ورک (خنجراب – گوادر- کراچی) کے قیام کے لئے پاک چین او ایف سی کا فیز II منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔اجلاس میں قومی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک کی تعمیر کے لیے 3481.584 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔

اجلا س میں تعلیم کے شعبے سے متعلق و منصوبے پیش کیے گئے جس میں آزاد کشمیر میں بنیادی تعلیم کے ترقیاتی منصوبے میں مدد کے لیے 5971.55 ملین روپے کی لاگت مختص کی گئی جبکہ دوسرا منصوبہ آزاد کشمیر میں بنیاد تعلیم برائے تمام پروجیکٹس کے لیے 1580.201 ملین روپے کی لاگت مختص کی گئی اجلا س میں دونوں منصوبوں کو منظور کر لیا گیا ۔

  سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلا س میں صنعت و تجارت کے شعبے سے متعلق دو پوزیشن پیپرز پیش کیے گئے جس میں حب خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے 2287.844 ملین روپے کی لاگت مختص کی گئی جبکہ کراچی ایکسپو سنٹر کی از سر نو تشکیل اور توسیع کے لیے 2677.42 ملین روپے کی لاگت مختص کی گئی ۔ اجلاس میں دونوں پوزیشن پیپرز کو منظور کر لیا گیا ۔

اجلاس میں آبی وسائل کے شعبے سے متعلق پوزیشن پیپر نئی گج ڈیم کی تعمیر کے لیے 46555.29 ملین روپے کی لاگت  پیش کی گئی۔اجلا س میں چار چہنچعپت پیپرز بھی منظور کیے گئے ۔

اے پی پی /سعیدہ/قرۃالعین