سکھر:10دسمبر(اے پی پی ):سکھر میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے اور کچے میں جاری آپریشن کے دوران مقامی افراد اور شہریوں کے لیے خوف کی علامت بنے بدنام زمانہ ڈاکوو ں کی ہلاکت اور مغویوں کی بازیابی پر سکھر کے شہریوں کی بڑی تعداد ایس ایس پی آفس پہنچ گئی۔
شہریوں نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کو سکھر پولیس کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائیوں اور ملنے والی کامیابیوں سمیت شہر کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے پرپھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔