سکھر،29 دسمبر (اے پی پی ) سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔کارروائی کے دوران شراب کی ترسیل ناکام بنادی گئی ۔
ملزم کے قبضے سے 400 سے زائد مختلف اقسام کی شراب کی بوتلیں ، ایک کرولہ کار ، موبائل فون برآمد کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں نعمان ، علی حمزہ شیخ اور ابو بکر وڑائچ شامل ہیں ۔
ایس ایس پی سکھرعرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کی کارروائی پرشاباش دی ہے ۔