سکھر:سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور شمعیں روشن کی گئیں 

129

سکھر،16دسمبر(اے پی پی ):سکھر میں اسکول کے بچوں ،سماجی تنظیموں کی جانب سے پشاور آرمی پبلک اسکول میں پیش آنے والے سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں معصوم بچوں نے قرآن خوانی کی اور شمعیں روشن کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر سماجی تنظیم کی چیئرپرسن شائستہ کھوسو کا کہنا تھا کہ پشاور آرمی پبلک سکول میں پیش آنے والے واقع کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا جس طرح معصوم بچوں نے  اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے  دہشت گردی کا مقابلہ کیا ، ہم آج ان بہادر بچوں اور ان کی بہادر ماوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔