سکھر،30دسمبر(اے پی پی):پریس میڈیا کی فیلڈ سے وابستہ کیمرہ مین اور فوٹو فوٹوگرافرز کے فلاح اور بہبود کے لئے لیے کام کرنے والی تنظیم کے سالانہ انتخابات برائے 2021 کے الیکشن سکھر پریس کلب میں ہو ئے جس میں تمام امیدواران صدر اور جنرل سیکریٹری سمیت تمام امیدواران بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔
اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ریاض راجپوت راجپوت، ممبر کاشف پھلپوٹو ،ممبر قاضی ضیاءالرحمان نے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2021 کی الیکشن میں صدر اور جنرل سیکریٹری سمیت تمام امیدواران بنا مقابلے کامیاب ہوئے جس میں صدر جاوید گھنیو،سینئر نائب صدر محمد علی سولنگی ،نائب صدر آصف اعوان ، جنرل سیکریٹری صلاح الدین سمیجو،ڈپٹی جنرل سیکریٹری نظیر چانڈیو ، جوائنٹ سیکریٹری سجاد سنجرانی،خازن محمداطہر اللہ ، پریس سیکریٹری نعمت اللہ جانی بھٹی اور آفس سیکریٹری شاہ ولی خان منتخب ہوئے جب کے ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے بھی بھی تمام امیدواران ان بنا مقابلہ کامیاب ہوئے جس میں سید قذافی شاہ، بخش علی پھلپوٹو، محمد ابرہیم سومرانی، بابر کھوکھر، ناصر جعفری، نعیم احمد غوری، بلاول بھٹی، ریاض حسین سومرو، سکندر چاچڑ اشفاق کھوسو، محمد عمران شیخ، اور دیگر شامل ہیں۔