اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئےجبوتی کے وفد کے اعزاز میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے عشائیہ دیا جس میں چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی، وفد کے اور سینیٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ وفد نے پاکستان میں گرمجوشی سے استقبال پر شکریہ ادا کیا۔