ملتان، 10 دسمبر (اے پی پی )؛ سیکرٹری مواصلات جنوبی پنجاب عثمان علی خان کا دورہ ملتان،سیکرٹری مواصلات نے متی تل ڈبل روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ متی تل ڈبل روڈ 951 ملین کی خطیر لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ایکسیئن ہائی وے غلام نبی نے سیکرٹری مواصلات کو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔
سیکرٹری مواصلات جنوبی پنجاب عثمان علی خان نے کہا کہ روڈ کی تعمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے متی تل روڈ اہمیت کا حامل ہے