صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے  جبوتی کی قومی پارلیمنٹ کے صدر  محمد علی حمید کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

199

اسلام آباد ، 30 دسمبر (اے پی پی ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے  جبوتی کی قومی پارلیمنٹ کے صدر  محمد علی حمید کی سربراہی میں وفدنے   منگل  کو یہاں   ملاقات  کی ، ملاقات میں   پاکستان اور جبوتی کا  تجارت ، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ  کیا گیا ۔

، صدر عارف علوی نے کہا کہ  پاکستان نے جبوتی میں اپنا سفارت خانہ کھولنے اور دیگر افریقی ممالک میں سفارتی مشنز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،  جبوتی بندرگاہ پر پاکستانی سامان کی جلد کلیرنس کے لئے حکومت ِ جبوتی کا تعاون درکار ہے۔

صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کے خلاف بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی روشنی ڈالی اور   کہا کہ  عالمی برادری  مشترکہ مطالبے کے تحت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کی فراہمی کے لئے دباؤ ڈالے۔

صدر جبوتی پارلیمنٹ محمد علی حمید نے کہا کہ جبوتی پاکستان کے ساتھ ثقافت ، تجارت اور دفاع سمیت ہر شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،گوادر اور جبوتی بندرگاہوں سے دونوں برادر ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔