صوابی؛پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،ایک اشتہاری سمیت 35افراد گرفتار

124

صوابی ،18دسمبر(اے پی پی ): پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، ایک اشتہاری سمیت 35 مشکوک افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی خاطر  ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کا ایس ایچ او پرمولی ناظم خان, ایس ایچ او کالوخان لیاقت شاہ خان بمع بھاری نفری پولیس نے علاقہ پرمولی, اسوٹا شریف,نارنجی,شیوہ,شیر درہ,مہرعلی و دیگر پہاڑی علاقہ جات میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی,سرچ اپریشن میں ایلیٹ فورس,آر آر ایف و دیگر سیکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔

دوران سرچ اپریشن ایک مجرم اشتہاری زر بھادر عرف گلے سکنہ پرمولی تھانہ رستم پولیس کو قتل اور اقدام قتل میں مطلوب تھا کو گرفتار کیا گیا،جبکہ 34 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ڈیٹا کلئیر ہونے پر چھوڑ دیا گیا۔