صوابی،30 دسمبر(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید عنایت شاہ کی زیر نگرانی صوابی ٹریننگ ونگ کی ٹیم نے پولیس لائن شاہ منصور میں ریفریشر کورس کے لیے آئے ہوئے ایلیٹ فورس کے سپاہیوں کو ابتدائی طبی امداد اور زخمیوں کی منتقلی کے طریقہ کار کی تربیت فراہم کی۔
ٹریننگ سیشن کے اختتام پر حادثے کے بعد زخمیوں کو منتقل کرنے کے طریقوں کی مشق بھی کرائی گئی۔
کمانڈنٹ ایلیٹ فورس صوابی محمد نواز خان اور سٹاف نے ریسکیو 1122صوابی کا شکریہ ادا کیا اور ریسکیو1122 کی ٹریننگ ٹیم کو بے حد سراہا۔