لاہور،09 دسمبر(اے پی پی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس منعقد ہوا۔سیکریٹری قانون، سیکریٹری ریگولیشن، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی ایکٹ 2020ء کا مسودہ منظور کیا گیا۔پروونشل ڈرگ فورس کی تشکیل کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔پنجاب لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلین رولز 2020 میں ترمیم کی تجویز منظور کی گئی۔لوکل گورنمنٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مسلم فیملی لاز میں بطور چیئرمین مصالحتی کونسل افعال سرانجام دینے کی تجویز منظور کی گئی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ترمیمی بل 2020ء کی تجویز منظور کی گئی۔قائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کو پراجیکٹ کی اراضی لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894ء کے تحت گروی رکھنے کی تجویز ملتوی کر دی گئی۔ وقف املاک اینڈ ڈس پلیسڈ پرسنز ایکٹ 1975 ء میں ترمیم کی تجویز مزید غور و خوض کے لیے ملتوی کر دی گئی۔