صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

136

لاہور 9, دسمبر (اے پی پی): صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نےمحکمانہ کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر نے فرداً فرداً تمام افسران سے کارکردگی بارے بریفنگ لی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا محکمہ WDD خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق پیغام ہر عام عورت تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہے، محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کی جانب سے خواتین کو قوانین براۓ حقوق نسواں سے متعلق مختلف پلیٹ فارمز پر آگاہی فراہم کی جارہی ہے، خواتین کو امن کے قیام،آن لائن بزنس ،عورت کےوراثتی حقوق،کم سنی کی شادیوں کی روک تھام ،صنفی امتیازی رویوں کے منفی اثرات ،جنسی ذہنی و جسمانی تشدد کے خاتمے سے متعلق شہری و دیہی علاقوں میں ویمن ڈویلپمنٹ سے ملحق اداروں کے اشتراک سے آگاہی ٹریننگزدی جارہی ہیں۔ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا نے کہا محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ ہرسمت میں خواتین کو تمام سٹیک ہولڈر اداروں کے ساتھ ملکر سہولیات کی فراہمی کے لیے فعال کردار ادا کررہا ہے۔