عارف والا :شہر اور مضافات میں  دھند کا راج برقرار،  حد نگاہ 100 میٹر سے کم رہ گئی

145

عارف والا  ،13 دسمبر (اے پی پی ):شہر اور مضافات میں  دھند کا راج برقرار ، حد نگاہ 100 میٹر سے کم رہ گئی۔ دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 ماڑہ ہزارہ ، محمدنگر ،جمن شاہ، شفیع ، قبولہ ،شہر جیلانی ، دولت آباد ،دلو والہ، بلاڑہ ارجنکا سمیت گردونواح دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔دھند کے باعث مسافروں کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پٹرولنگ پولیس کے مطابق دوران سفر ڈرائیور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔