عارف والا ،13 دسمبر (اے پی پی ): میونسپل کمیٹی کے رحمة العالمین ہا ل میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیر اہتمام کرسمس امن ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں تحصیل بھر سے وکلاء ، صحافی ، تاجر ،سول سوسائٹی سمیت تمام مسالک کے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی امیر حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی فلاح و بہبود کیلیے دن رات کوشاں ہے ،تقسیم ایوارڈ کا مقصد ان افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مختلف شعبہ جات میں اپنی بے لوث خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔
تقریب میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرسمس کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا۔اختتام پر تاجر برادری، صحافی ، سول سوسائٹی اور مسیحی پاسٹرز میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کیں، تقریب میں قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔