عارف والا: پولیس آفیسر نجیب الرحمنٰ کی زیرنگرانی تھانہ سٹی پولیس نے بگی ڈکیت گینگ کے سربراہ اور تین ارکان کو گرفتار کرلیا

136

عارف والا ،02دسمبر (اے پی پی ):عارف والا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمنٰ کی زیرنگرانی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ریاض بھٹی اور انچارج سی آئی اے چوہدری محمد وقاص نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بگی ڈکیت گینگ کے سربراہ ممتاز عرف ممتازی بگی ساتھیوں معین افضل عرف بابا بھٹی ۔ عبد اللّٰہ۔اور اجمل شاہ عرف ہاشمی کو گرفتار کرکے 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی , موبائل فون,طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں  ڈی ایس پی چوہدری انعام الحق نے تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بگی ڈکیت گینگ نے شہر بھر میں وارداتیں کرکے خوف پھیلا رکھا تھا ٹیم  نے شہر میں ہونے والی وارداتوں کو جدید اور سائنسی طریقہ سے کاروائی کرکے گرفتار کیا بگی گینگ شہر میں مختلف دوکانوں ، سٹورز  اور راہگیروں  سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی رقم و دیگر اشیاء لوٹ لیتے تھے بگی ڈکیت گینگ  ساہیوال ڈویژن میں خوف  کی علامت سمجھا جاتا تھا اس گینگ کی گرفتاری سے  تھانہ سٹی عارفوالا، تھانہ قبولہ اور ساہیوال کے تھانہ کمیر کے کل 8 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں، دوران تفتیش ڈاکوئوں کے قبضہ سے اسلحہ، 13 لاکھ روپے مالیت کا سامان موبائل فونز، طلائی زیورات، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے مزید وارداتوں کے انکشاف کی توقع کی جارہی ہے  بگی ڈکیت گینگ میں گرفتار ڈاکوئوں کا تعلق 71 ای بی عارفوالا، جھنگ ۔منڈی احمد آباد ضلع اوکاڑہ اور فیصل آباد سے ہے ۔