قائداعظم سولر پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 58واں  اجلاس

58

لاہور،7دسمبر(اے پی پی):قائداعظم سولر پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 58واں  اجلاس پیر کو یہاں بورڑ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین ظہیر احمد گھانگھرو کی  زیر صدارت  منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری توانائی عامر جان ، چئیرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ ، خواجہ خاور راشد ، علی لطیف اور دیگر ممبران نے شرکت کی اور پانچ نکاتی ایجنڈے پر بحث کی گئی۔

اجلاس میں ظہیر احمد گھانگھرو کی جانب سے مالی سال برائے 2020-21 کے پہلے کوارٹر کے اکاؤنٹس کی مینجمنٹ کی اجازت دی گئی۔ سی ای او بدر منیر نے کہا کہ کمپنی میں بہتر مینجمنٹ کی وجہ سے گزشتہ سال باسٹھ ملین کی بچت ہوئی۔ قائداعظم سولر کمپنی حکومت پنجاب کی منافع بخش کمپنی ہے ۔ متبادل زرائع توانائی میں سولر سستا اور ماحول دوست زریعہ توانائی ہے۔

 اس موقع پر عامر جان نے کہا کہ قائداعظم سولر حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا فائدہ پہنچا رہی ہے۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی سربراہی میں محکمہ توانائی زبردست کام کر رہا ہے۔