تھرپارکر، 25 دسمبر( اے پی پی): پورے ملک کی طرح تھرپارکر میں بھی ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کی 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر ڈی سی آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر سید کبیر شاہ ۔ ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر گوردھن داس ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری اسکول تھرپارکر دولت رام ۔اسٹنٹ کمشنر مٹھی راجیش کمار ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے ھیڈ ماسٹر محمد انور ساھڑ ۔ اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد اور ان کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید کبیر شاہ ۔ ڈسرکٹ ہیلتھ أفیسر ڈاکٹر گوردھن داس ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن أفیسر دولت رام نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد کی بدولت ہمیں ایک آزاد وطن ملا اور ان کی جدوجہد نے لوگوں کو غلامی کے خطرے سے بچایا اور آزادی کی امنگ پیدا کی اور یقین ۔ اعتماد اور مستحکم کے جذبے کے ساتھ أگے بڑھ کر ایک علیحدہ آزاد ملک حاصل کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ أج ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے بتاۓ ہوۓاصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتے ہیں جس کے لئے ہمیں یقین ۔ اعتماد اور مستحکم جیسی اصولوں پر عمل پیرا کرنا ہوگا ۔