قائد کے خوابوں کی تعبیر ایک مستحکم پاکستان ہے : سی ای او ایجوکیشن  ریاض احمد خان

127

ملتان، 25دسمبر( اےپی پی): یوم قائد اعظم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز اور گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکولز دولت گیٹ کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم کے افسران،اساتذہ اور طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔سی ای او ایجوکیشن  ریاض احمد خان نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قائد کے خوابوں کی تعبیر ایک مستحکم پاکستان ہے۔ اساتذہ اور طلباء اس تعمیر میں  اپنا مثالی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اس معاشرے کا اول دستہ اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔سی ای او نے کہا کہ یقین محکم ،نظم و ضبط اور    بے لوث خدمت  سے ہم قائد کے تعمیر شدہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک خوبصورت ملک کے طور پر پیش کر سکتے ہیں کیونکہ اساتذہ رہنمائے قوم ہیں۔تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری خواجہ مظہر الحق، رمضان  انجم، مہر اللہ بخش، محترمہ ثمینہ ظفر  کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے اور ایک مستحکم پاکستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔تقریب کے اختتام پر قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالےسے کیک بھی کاٹا گیا۔