لاڑکانہ ،21 دسمبر (اے پی پی ):لاڑکانہ کے علاقے باقرانی شہر سے 3 نامعلوم ڈاکووں نے لوڈر رکشہ چھینا جس کی اطلاع بروقت پولیس کو دی گئی تو ڈیوٹی پر موجود بہادر پولیس اہلکار رفیق بروہی موقع پر پہنچا اور ڈاکووں کا پیچھا گیا جس کے بعد ڈاکووں اور پولیس اہلکار میں پیر بچل شاہ کے علاقے میں پولیس مقابلا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رفیق بروہی گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کے ڈاکو لوڈر رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی مسعود بنگش پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جاعے وقوعہ پر پہنچے اور شہید اہلکار کی لاش کو کندھا دے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی مسعود بنگش کا کہنا تھا کے علاقے کی مکمل بندی کی گئی ہے جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے شہید پولیس اہلکار نے جواں مردی سے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنایا جس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔











