اسلام آباد ، 08 دسمبر (اے پی پی ): گلو کارہ سائرہ نسیم نے کرونا ایس او پیز پر عملد آمد سے متعلق اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم اس وبا کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماؤں کو اپنے بچوں کو ماسک پہنے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر ایس او پیز پر تلقین کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ محدود رہ کر ہی ہم اس وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔