مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں جاری، کئی افراد گرفتار

134

مظفرگڑھ،19 دسمبر(اے پی پی): ڈی ایس پی علی پور خالد روف کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور شکیل احمد کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 5 سال سے مفرور مجرم اشتہاری  A کیٹگری محمد حنیف ، محمد اشفاق  سمیت B کیٹگری کے4 مجرمان اشتہاری گرفتار  کر لیے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد وسیم نائی کے قبضہ سے 1450 گرام چرس،مداح حسین گھلو کے قبضہ سے 1150 گرام چرس  برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ  مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔

 مزید کارروائیاں میں فضل حسین عرف پنی کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب،ریاض احمد کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب ،مشتا ق احمد کے قبضہ سے 25 لیٹر  شراب  بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ غیر قانونی  اسلحہ کا ایک مقدمہ ،216 ت پ کے 2 مقدمات  اور کالے پتھر کی فروخت کی روک تھام کے سلسلہ میں 3 مقدمات جبکہ ساونڈ سسٹم کا 1 مقدمہ درج کر کے ملزمان کو بند سلاسل کیا گیا ہے ۔

 موٹر سائیکل چوری کے ملزمان امجد لنگاہ  کے قبضہ سے 2 عدد موٹر سائیکل جبکہ اختر کے قبضہ سے 1 عدد موٹر سائیکل برآمد کیں جبکہ دیگر  18 ملزمان کو مختلف مقدمات میں گرفتار کر کے بند  سلاسل کرایا گیا۔

ان کارروائیوں کے بارے میں ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور علاقہ تھانہ کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔اس سلسلہ میں سول سوسائٹی  اور میڈیا کا تعاون نا گزیر ہے، ڈی پی او حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اے پی پی/مظفرگڑھ/قرۃالعین