ملتان، 19دسمبر(اے پی پی ): 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کواحساس کفالت پروگرام کے تحت اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع ملتان میں قائم چار سنٹرز کے ذریعے ابتک 580 بزرگ افراد کو رجسٹر کر لیا گیا ہے۔
ملتان شہر سے162، صدر96،شجاع آباد157 اور جلالپور سے165 افراد رجسٹر کر لئے گئے ہیں جبکہ بزرگ افراد اے ٹی ایم کے ذریعے ماہانہ2ہزار روپے کیش امداد حاصل کر سکیں گے،پہلے مرحلے میں ضلع میں کل 2274 ضعیف افراد رجسٹر کرنیکا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔