ملتان،31دسمبر (اے پی پی ):صحت بخش خوراک کی فراہمی کی یقینی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک، فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان میں 129 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی ، غیر معیاری خوراک کی تیاری پر 4 فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا ،کارروائیوں کے دوران 270 لٹر آئل، 50 کلو خام مٹیریل، 30 کلو تیار خوراک برآمد کی گئی ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملتان پاکیزہ فوڈز پروڈکشن یونٹ کو ایکسپائرڈ اجزاء، کھلے مصالحہ جات کی موجودگی پر سیل کردیا ہے، دوران چیکنگ ایسٹک ایسڈ، پوٹاشیم اور پراسیسنگ کے لیے آلودہ مشینری کا استعمال کیا جارہا تھا اور کہا ملتان اے آر فوڈز سنیکس یونٹ کو پاپڑ کی تیاری کے لیے رینسڈ آئل کے استعمال پر سربمہر کیا گیا ہے جبکہ دوران چیکنگ تیار خوراک پر نامکمل لیبکنگ اور تجزیہ رپورٹ کی عدم موجودگی پائی گئی ہیں، خوراک کی تیاری میں چائنہ سالٹ اور ٹاٹری کے استعمال پر نفیس ملک اینڈ چٹخارہ ہاؤس کو سیل کیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ المکہ تکہ شاپ کو خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کے استعمال پر سربمہر کیا گیا ہے جبکہ شاکر سویٹس پروڈکشن یونٹ کو مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگ کاٹ کی ملاوٹ کرنے پر سیل کردیا گیا۔
ڈی جی فوڈا تھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ کارروائی کے دوران پراسیسنگ ایریا میں آلودہ پانی اور خوراک کو بغیر ڈھانپے رکھا گیا ہے، غیر معیاری خوراک کے استعمال سے پیٹ درد، ہیضہ اور دیگر مہلک امراض جنم لیتی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے دن رات کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔