ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا قاسم بیلہ، مظفرآباد اورسورج میانی میں گرینڈ صفائی آپریشن

104

ملتان، 30دسمبر(اے پی پی ):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا قاسم بیلہ، مظفرآباد اورسورج میانی میں گرینڈ صفائی آپریشن،صفائی آپریشن ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے جس میں   4 لوڈر،4فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز اور8ٹریکٹر ٹرالیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 28 ورکرز اور 14 لوڈر رکشہ گرینڈ صفائی آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

 مظفرآباد مرکزی شاہراہ کے ڈیوائیڈر اور اطراف سے تمام ویسٹ اٹھایا جارہا ہے، قاسم بیلہ مین بازار اور خالی پلاٹوں کی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے، سورج میانی میں شہر میں شامل ہونیوالے نئے ایریاز کی خصوصی صفائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے

ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ فخرالاسلام ڈوگر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، ایم ڈی نے مظفرآباد میں صفائی کا جائزہ لیا اور شہریوں سے گفتگو بھی کی۔فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کمپنی نے4 خصوصی صفائی سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں ،جس جگہ ارجنٹ صفائی کی ضرورت ہو گی، سکواڈ کو وہ ٹاسک دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل ہونے والی نئی یونین کونسلوں کی صفائی ٹاسک میں شامل ہے،کمپنی میں مزید ورک فورس بھرتی کرنے کے بعد نئے ایریاز میں مستقل ورکرز تعینات کئے جائیں گے۔