ملتان، 28دسمبر (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے ائر پورٹ روڈ سے متی تل چوک تک خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے ، صفائی آپریشن میں دو لوڈر،دو فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز اور دو ٹرالیاں شامل ہیں ۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگرنے مجوزہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے روٹ پر خصوصی صفائی کا ٹاسک دے دیا ہے اور روٹ کے اطراف میں خالی پلاٹوں سے ویسٹ اٹھا لیا گیا ہے ۔
سیوڑھا چوک سے اعوان چوک کے درمیان خانہ بدوشوں کی طرف سے پھینکاجانیوالا کچرا اٹھانے کا آغاز کردیا گیا ہے،بوسن روڈ کے ڈیوائڈر کے دونوں طرف مٹی ہٹانے کے لئے سکریپنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔
شاہراہوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے انفورسمنٹ ونگ بھی سرگرم عمل ہے ، سڑک پر اینٹیں اور بجری پھیلانے پر شہری محمد راشد پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ماشاء اللہ سٹیل ٹریڈرز پر3ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔











