ملتان، 25 دسمبر (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو دفتر میں قائد اعظم ڈے کے موقع پر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو عرفان فرید نے کی۔
تقریب کی مہمان خصوصی ضلعی صدر پی ٹی آئی وومن ونگ و فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان آصفہ سلیم اور مہمان اعزاز منیجر سپارک نعیم احمد تھے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے ،اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا جبکہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
اس موقع پر آصفہ سلیم، عرفان فرید، نعیم احمد، نوید مختار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح عظیم لیڈر تھے،انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک آزاد، خودمختار ریاست کے قیام کے لئے بھر پور جدوجہد کی، آج بھی ان کی شخصیت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور ایسے عظیم لیڈر کی آج بھی پاکستان کو ضرورت ہے۔











