ملتان، 29 دسمبر (اے پی پی): کمشنر جاوید اختر محمود کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری ہے ۔بلڈنگ انسپکٹر سیف الرحمان نے ایم ڈی اے چوک پر غیر قانونی پلازہ سربمہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈے اے چوک پر 3 منزلہ غیر قانونی پلازہ زیر تعمیر تھا ،غیر قانونی عمارت کے مالک کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ تمام تعمیراتی سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کا نقشہ 7 یوم میں منظور کروایا جائے بصورت دیگر جرمانہ کر دیا جائے گا۔
بلڈنگ انسپکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ کمشنر ملتان کو روزانہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی پر بریفنگ دی جاتی ہے،کمشنر ملتان کی غیر قانونی تعمیرات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے احکامات ہیں۔