ملتان؛ کمشنر کے حکم پر قاددپورراں کی  خوبصورتی  کیلئے  عملی اقدامات کا آغاز ،لیڈیز پارک میں صفائی جاری

94

ملتان، 11 دسمبر (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود کے حکم پر قاددپورراں کی  خوبصورتی  کیلئے  عملی اقدامات کا آغاز کر  دیا  گیا ہے ،قادرپورراں لیڈیز پارک میں صفائی جاری ہے ، جس کیلئے  ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا  رہا ہے ۔

اس حوالے   سے   کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا پارک کی لیولنگ کے بعد گھاس،پودے لگانے کا کام شروع کیا جائے گا،3 کنال سے زائد رقبے پر مشتمل لیڈیز پارک میں 1120 پودے لگائے جائیں گے۔کمشنر نے   کہا کہ   پارک میں کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم صادر فرمایا گیا ہے، پارک کی بحالی سے اہل علاقہ کو مثبت تفریح کا موقع میسر ہوپائےگا۔انہوں  نے کہا کہ قادرپورراں میں کنال پارک کی بحالی بارے بھی کام جاری ہے،وزیر اعظم کے گرین کلین پاکستان وژن کے تحت شجرکاری جاری و ساری ہے۔