ملتان :ایم ڈی واسا ناصر اقبال کاڈی سلٹنگ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

78

  ملتان ،  08دسمبر (اے پی پی ):خانیوال روڈ،متی تل روڈ پر نکاسی آب کی شکایات کا معائنہ کیااور متی تل روڈ کی تعمیر کیوجہ سے پیدا ہونیوالے مسائل کا جائزہ لیاسیوریج لائن کی صفائی کا عمل بھی تیزی سے جاری و ساری ہے مین ہولز سے بڑی مقدار میں ملبہ برآمد ہوا ہے ۔

شریف پورہ گلی نمبر 13 میں سیوریج منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور منصوبے کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی، بریفینگ میں بتایا گیا ہے 15 اور 12 انچ سائز کی کل 1 ہزارفٹ لائن ڈالی جا رہی ہے ٹاور والی گلی میں نکاسی آب کی شکایت کا بھی نوٹس لیا ناصر اقبال نے کہا کہ پمپ کی تنصیب کاکام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائےڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سنٹرل ڈویژن کو روزانہ سائٹ کا وزٹ کرنے کا حکم بھی دیا گیا شریف پورہ میں ترقیاتی کام رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔