ملتان: حسن پروانہ قبرستان میں کوڑا کرکٹ کی موجودگی کا نوٹس،صفائی آپریشن شروع

233

ملتان، 13دسمبر(اے پی پی ):ایم ڈی ویسٹ  مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے حسن پروانہ قبرستان میں کوڑا کرکٹ کی موجودگی کا نوٹس لے  لیا ،ایک شہری نے ایم ڈی کو ارسال کردہ ویڈیو کے ذریعے قبرستان میں گندگی کی نشاندہی کی تھی، ایم ڈی کی ہدایت پر تاریخی قبرستان حسن پروانہ اور پرانی سبزی منڈی میں صفائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

شہریوں کی طرف سے قبرستان کی چاردیواری کے اندر ڈالے گئے ویسٹ کو اٹھانے کے لئے بھاری مشینری کا  استعمال کیا گیا، فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز اور ٹرالیوں کے ذریعے تمام ویسٹ اٹھا لیا گیا  ہے اور پرانی سبزی منڈی ایریا میں بھی بھرپور صفائی کر دی گئی ہے ۔شہری کی شکایت پر قاسم بیلہ میں بھی صفائی ستھرائی کر دی گئی ہے جبکہ  لوڈر رکشوں کے ذریعے تمام کوڑا کرکٹ سمیٹ لیا گیا ہے۔